27 اپریل ، 2023
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔
حال ہی میں شہروز سبزواری اہلیہ صدف کنول اور والدین کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جس دوران میزبان نے ان سے مہنگائی سے متعلق رائے طلب کی جس کے جواب میں شہروز نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
لیکن ساتھ ہی شہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔
اداکار نے اپنی بات پر خود ہی عوامی رائے کے پیش نظر وضاحت بھی پیش کی اور کہا کہ مجھے پتا ہے لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں تو مجھے مہنگائی نہیں محسوس ہوتی، آپ میں ہر حال میں شکر کی طاقت موجود ہونی چاہیے۔
شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب ہی کو یہ چیزواضح ہے کہ اللہ پاک کے رحم سے اور حضور پاک ﷺ کےصدقے ملتا ہے اس یقین پر جو ملتا ہے اس میں شکر ادا کرتے ہیں پھر چاہے مہنگائی ہویا پھر نہ ہو حضور پاک ﷺ کے صدقے ملتا ہے۔
بیٹے کی بات کر سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ مہنگائی ہے لیکن اس مہنگائی کو جھیلنا تو پڑے گا۔