27 اپریل ، 2023
دنیا بھر میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد اس میں مبتلا ہے لیکن ماہرین نے اسے کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ بتایا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکے ذیابطیس چیریٹی کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی واک شوگر لیول کو بہتر بنا سکتی ہے۔
ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا 32 افراد پر مشتمل ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق روزانہ وقفہ لیتے ہوئے 7 گھنٹے کی چہل قدمی سے شوگر کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔
محققین کے مطابق کوئی بھی شخص ذیابیطس کا شکار تب ہوتا ہے جب ہماری قوت مدافعت لبلبے میں انسولین بنانے والے سیلز پر حملہ کرتی ہے جس کا مطلب ہے لبلبے میں انسولین بنانے کی مزید صلاحیت متاثر ہوگئی ہے۔
محققین نے آگاہی دیتے ہوئے ٹائپ 1 کی شوگر کو کنٹرول کرنے کا بہت آسان طریقہ بتایا اور کہا کہ فون پر کال کرتے ہوئے وقفے وقفے سے رک کر چہل قدمی کی جاسکتی ہے یا فون پر ٹائمر سیٹ کر کے بھی واک کرسکتے ہیں جس سے جسم میں شوگر کا توازن برقرار رہ سکتا ہے۔