چاہت فتح علی کی آواز میں اپنا گانا’ چھنو ‘ سن کر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا

علی ظفر کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں چاہت فتح خان کو  گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘کچھ تبدیلی کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوفائل
علی ظفر کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں چاہت فتح خان کو  گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘کچھ تبدیلی کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوفائل

سوشل میڈیا پر مقبول گلوکار  چاہت فتح علی خان نےمعروف گلوکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘ اپنی آواز میں پیش کردیا جس پر علی ظفر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹوئٹر پر علی ظفر کی جانب سے ہدایت نامی صارف کی  شیئر کی گئی ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی گئی۔

ویڈیو میں چاہت فتح خان کو علی ظفر کا گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘کچھ تبدیلی کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گانے کے ساتھ جاری پیغام میں چاہت فتح نے نہ صرف علی ظفر اور ان کی اہلیہ کی خیر خیریت دریافت کی بلکہ انہیں لندن وزٹ پر اپنے گھر آنے کی دعوت بھی دے ڈالی، ساتھ یہ بھی کہا کہ میں جب بھی لاہور آیا آپ سے ملنے ضرور آؤں گا۔

چاہت فتح علی کا گانا سننے اور ان کی ملنے کی خواہش پر علی ظفر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے خیر کی دعا کی۔

 علی ظفر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یااللہ خیر‘۔

مزید خبریں :