Time 30 اپریل ، 2023
انٹرٹینمنٹ

میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں: سلمان خان

اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے: دبنگ اسٹار/فوٹوفائل
اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے: دبنگ اسٹار/فوٹوفائل

بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق کہنا ہے کہ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اسٹار  سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں اور ممبئی پولیس کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی کے تجربے پر بات کی اور تسلیم کیا کہ میرے پاس بہت سکیورٹی ہے۔

سلمان خان کے مطابق  اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے، ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ شدید ٹریفک میں میری اتنی زیادہ سکیورٹی ہے جو کہ دوسرے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے جس پر میرے غریب پرستار سوچتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ لیکن مجھے جو کہا گیا میں وہی کر رہا ہوں۔

سلمان خان نے بتایاکہ میں جہاں بھی جارہا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈ) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔

مزید خبریں :