01 مئی ، 2023
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سلمان خان کو ملنے والی دھمکیوں پرکہا ہےکہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اس لیے انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مرکزی حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، انہیں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اس لیے انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جب مجھے دھمکیاں ملی تھیں تو مجھے بھی حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا تھا، آج ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہےکہ اپنے ایک حالیہ بیان میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر دبئی میں خود کو محفوظ سمجھا۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں لیکن دبئی میں کسی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی وہاں پر مکمل طور پر محفوظ محسوس ہوا۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں، میں خود بھی ان دنوں خوفزدہ رہنے لگا ہوں۔