Geo News
Geo News

Time 01 مئی ، 2023
پاکستان

فاطمہ بھٹو کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

دو روز قبل سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
دو روز قبل سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو دو روز قبل شاہی انداز کی تقریبات کے برعکس سادگی سے جبران کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کے نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی گئی ،نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔

نکاح کے لیے فاطمہ بھٹو نے سفید رنگ کے انار کلی سوٹ اور خوبصورت ائیر رنگ اور مانگ ٹیکےکا انتخاب کیا تھا۔

فاطمہ بھٹو نے اس موقع پر پنک ٹری کے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جس کی کُل قیمت ٹراؤزر کے ساتھ  85 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

فاطمہ بھٹو کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟