مصری خاتون نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پکا کر کھالیا

یہ قتل اس کی سوچی سمجھی سازش تھی جسے منصوبہ بندی کے ذریعے اور سوچ بچار کے بعد اس نے عملی جامہ پہنایا: خاتون کا بیان/ فوٹو العربیہ
یہ قتل اس کی سوچی سمجھی سازش تھی جسے منصوبہ بندی کے ذریعے اور سوچ بچار کے بعد اس نے عملی جامہ پہنایا: خاتون کا بیان/ فوٹو العربیہ

مصر کی شرقیہ گورنری میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے لوگوں کے دل دہلادیے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، مصری خاتون نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑوں کو پکا کر کھالیا جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ ’ پہلے  میں نے اپنے بیٹے پر 3 بار کلہاڑی سے وار کیا لیکن اس کے باوجود جب میں  نے محسوس کیا کہ بچہ اب بھی زندہ ہے تو   بیٹے کو باتھ روم میں لے جاکر اس کا سر جسم سے الگ کردیا اور اس کی کھال اتار کر لاش کے ٹکڑوں کو پتیلی میں ڈال کر پکا یا اور کھالیا‘۔

رپورٹ کے مطابق پہلے پہل  یہ دل سوز واقعہ دیکھ کر پولیس کو خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار محسوس ہوئی۔

 بعد ازاں خاتون نے پولیس کو بتایا کہ یہ قتل اس کی سوچی سمجھی سازش تھی جسے منصوبہ بندی کے ذریعے اور سوچ بچار کے بعد اس نے عملی جامہ پہنایا۔

مزید خبریں :