Time 02 مئی ، 2023
کاروبار

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.4 فیصد اضافہ ہوگیا

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق اپریل میں ماہانہ مہنگائی 36.42 فیصد پر پہنچ گئی— فوٹو: فائل
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق اپریل میں ماہانہ مہنگائی 36.42 فیصد پر پہنچ گئی— فوٹو: فائل

ملک میں اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.4 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق اپریل میں ماہانہ مہنگائی 36.42 فیصد پر  پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے خور و نوش کی مہنگائی اپریل میں 52.2  فیصد ریکارڈ کی گئی ، اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 40.7 کی سطح پر رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک مہنگائی کی شرح 28.23 فیصد رہی، اپریل میں شہروں میں مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہات میں 2.97 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اپریل میں آلو 26.88فیصد، آٹا 25.8 فیصد،  ٹماٹر 19.3 اور چینی 18.8 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ ایک ماہ میں پھل 10.1، انڈے9.8، سبزیاں 9.3، گندم 4.47 فیصد مہنگی ہوئی۔

اپریل میں ٹیکسٹ بک 19.3، اسٹیشنری 10.15 فیصد مہنگی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر سگریٹ 159.8، چائے 108.76، آٹا 106.7 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گندم 103.52، انڈے 100.8 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں گاڑیوں کے پرزے42.5، گاڑیاں 41.5، گھریلو سامان 40.94 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر تعمیراتی سامان 37.23، شادی ہال چارجز  32.8 فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں بجلی چارجز  30.84 فیصد بڑھ گئے۔

مزید خبریں :