میٹ گالا 2023 : دلچسپ و خوبصورت ملبوسات کی تصویری جھلکیاں

میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔

میٹ گالا کا انعقاد ہر سال مئی کے پہلے پیر کو امریکا کے شہر نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف  آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں ہوتا ہے۔ 

اس تقریب کا مقصد میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کیلئے فنڈز اکھٹا کرنا ہوتا ہے۔ روایتی طور پر اس تقریب کے ساتھ ہی میوزیم میں سال بھر جاری رہنے والے فیشن ایونٹس کا آغاز ہوجاتا ہے۔ یہ میوزیم دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز کے کام کو فروغ دینے میں کافی اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہر سال میٹ گالا کے ذریعے لاکھوں ڈالرز اکھٹے ہوتے ہیں۔

اس سال میوزیم میں پہلی نمائش آنجہانی جرمن ڈیزائنر کارل اوٹو لاگرفیلڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے (کارل لاگرفیلڈ : اے لائن آف بیوٹی) کے نام سے  منعقد کی جائے گی لہٰذا میٹ گالا میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بھی لاگر فیلڈ کے فیشن سے ملتے جلتے ملبوسات زیب تن کرکے انہیں اپنے طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔  

میٹ گالا میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی شوبز اور دیگر معروف شخصیات شرکت کرتی ہیں، ان سب کا فوٹو سیشن ہوتا ہے اور پھر پر موسیقی کے پروگرام کے ساتھ تعیش عشائیہ بھی ہوتا ہے۔

ہر سال میٹ گالا معروف شخصیات کی جانب سے زیب تن کیے جانے والے منفرد ملبوسات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتا ہے۔ آئیے ایونٹ میں شریک مہمانوں اور ان کے زیب تن کیے گئے ملبوسات کی تصاویر دیکھتے ہیں۔

امریکی ماڈل کینڈل جینر کا میٹ گالا میں ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

امریکی اداکار جیریڈ لیٹو جن کے منفرد انداز نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی— فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریپر روکی اور بارباڈوس کی گلوکارہ ریحانہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریپر ڈوجا کیٹ فوٹوگرافرز کو پوز دے رہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

میکسیکن اداکارہ سلمہ ہائیک اپنے شوہر فرانکوئی ہینری پینالٹ کے ہمراہ ایونٹ میں آئیں— فوٹو:  اے ایف پی

امریکی ماڈل جی جی حدید کا ایونٹ میں ایک خوبصورت انداز— فوٹو: اے ایف پی

امریکی اداکارہ گلین کلوز — فوٹو: اے ایف پی

آئرش اداکار پیئرس بروسنین اور ان کی اہلیہ کیلی شائے اسمتھ — فوٹو: اے ایف پی

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا بھی خوبصورت لباس زیب تن کیے ایونٹ میں شریک ہوئیں— فوٹو: اے ایف پی

امریکی ماڈل کم کارڈیشین بھی ایونٹ میں توجہ کا مرکز بنی رہیں— فوٹو: اے ایف پی

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اپنے شوہر الیکسس اوہانین کے ہمراہ — فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کورین اداکارہ و ماڈل سورا چوئی کا منفرد لباس توجہ کا مرکز بنا رہا — فوٹو: اے ایف پی

امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیلی مونائی کے جوتے اور لباس توجہ کا مرکز بنے — فوٹو: اے ایف پی

امریکی ماڈل کائلی جینر نے سرخ لباس پہن کر ایونٹ میں شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی

امریکی اداکار جیریمی پوپ کا منفرد انداز — فوٹو: اے ایف پی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا میٹ گالا 2023 میں ایک خوبصورت انداز— فوٹو: اے ایف پی

مزید خبریں :