پاکستان

کوئی بھی عدالت پارلیمنٹ کی پروسیڈنگ نہیں مانگ سکتی، نور عالم خان

آئین کہتا ہے کوئی بھی ممبر جو پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے اسے کوئی نہیں بلا سکتا، نور عالم — فوٹو: نور عالم خان
آئین کہتا ہے کوئی بھی ممبر جو پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے اسے کوئی نہیں بلا سکتا، نور عالم — فوٹو: نور عالم خان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ آئین مجھے اجازت دیتا ہے سپریم کورٹ کا آفیسر نہیں آتا تو وارنٹ جاری ہوں گے۔

انہوں نے نے پارلیمنٹ کی کارروائی سے متعلق آئین ایوان میں پڑھ کر سنایا اور کہا کہ آئین کہتا ہے کوئی بھی ممبر جو پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے اسے کوئی نہیں بلا سکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور میرا کچھ کہا آئین کے تحت ہے، قومی اسمبلی کے آفیسربھی پارلیمنٹ کی کارروائی کسی کورٹ کو دینے کے جوابدہ نہیں، کوئی بھی عدالت ہو پارلیمنٹ کی پروسیڈنگ نہیں مانگ سکتی۔

نور عالم خان کا کہنا تھاکہ اسی آئین میں پی اے سی یا کوئی بھی کمیٹی عدالت سے ریکارڈ مانگ سکتا ہے، اس آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پی اے سی کسی بھی کورٹ وزارت یا ادارے کے کاغذات چیک کر سکتی ہے، ایک لیٹر رجسٹرار سپریم کورٹ کا پی اے سی میں پڑا ہوا ہے، کیا ہمیں یہ اختیار حاصل نہیں ہم ان کی کارروائی کو چیک کر سکیں۔

مزید خبریں :