03 مئی ، 2023
کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کا باعث بننے والی سرکولیشن ختم ہوگئی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق وسطی و بالائی سندھ میں بارشوں کا امکان موجود ہے تاہم کراچی کو مئی کے گرم اور مرطوب موسم نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثرانداز ہے، 7 یا 8 مئی سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے ختم ہوجائے گا جب کہ 7 یا 8 مئی سے کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔