Time 03 مئی ، 2023
کھیل

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ شوہر کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں

محمد شامی کی اہلیہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف حکم امتناع ختم کرنےکی درخواست دی ہے/ فائل فوٹو
محمد شامی کی اہلیہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف حکم امتناع ختم کرنےکی درخواست دی ہے/ فائل فوٹو

دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے  اپنے شوہرکی گرفتاری کےلیےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمدشامی کی اہلیہ نےکلکتہ ہائیکورٹ کےفیصلےکےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیا ہے۔

محمد شامی کی اہلیہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف حکم امتناع ختم کرنےکی درخواست دی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ نے  اپنے  شوہر پر جہیز مانگنےاورخواتین کے ساتھ تعلقات کےالزامات لگائے ہیں۔

درخواست میں محمد شامی کی اہلیہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ  محمد  شامی  بی سی سی آئی ٹور کے دوران  آج تک خواتین کے ساتھ ناجائز  اور جنسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔


مزید خبریں :