Time 03 مئی ، 2023
صحت و سائنس

کوئٹہ:کانگو وائرس سے متاثرہ خاتون انتقال کرگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کانگو وائرس کی مریضہ انتقال کرگئی۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے کانگووائرس کی مریضہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو سے متاثرہ  مریضہ کو 2 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔

فاطمہ جناح اسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں کانگو وائرس کے 5 مصدقہ مریض داخل ہیں جن میں دو خواتین شامل ہیں۔

مزید خبریں :