Time 04 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

6 سے 7 خواتین نے براہ راست مجھے شادی کی آفر کی: چاہت فتح علی خان

میں اگر ٹوئٹر پر لائیو آجاؤں 70 فیصد مجھے دیکھنے والی خواتین ہوتی ہیں : چاہت فتح علی خان کی ڈیجیٹل انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل
 میں اگر ٹوئٹر پر لائیو آجاؤں 70 فیصد مجھے دیکھنے والی خواتین ہوتی ہیں : چاہت فتح علی خان کی ڈیجیٹل انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل 

سوشل میڈیا سے مقبولیت پانے والے سنگر چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی مداح خواتین کا تناسب مرد مداحوں سے زیادہ ہے۔

ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران چاہت فتح علی خان سے میزبان نے خواتین مداحوں سے متعلق سوال کیا جس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اگر ٹوئٹر پر لائیو آجاؤں تو 70 فیصد مجھے دیکھنے والی خواتین ہوتی ہیں ۔

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ مجھے خاصی خوشی ہوئی جب 6 سے 7 دفعہ خواتین نے براہ راست مجھے شادی کی آفر کی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل  چاہت فتح علی خان نےمعروف گلوکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘ اپنی آواز میں پیش  کیا تھا  جس پر علی ظفر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

مزید خبریں :