'تیرے بن' کی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے محبت کا انوکھا اظہار ، مداح کی ویڈیو وائرل

جیو کے مقبول ترین ڈرامے 'تیرے بن' میں میرب کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مداح  نے اداکارہ سے اپنائیت کا انوکھا اظہار کردیا۔

 ڈرامے  'تیرے بن' کی مقبولیت کی گونج  سرحد پار بھی سنائی دیتی ہے جس  کے بعد ملکی اور غیر ملکی سطح پر مداحوں کی بڑی تعداد  میرب مرتسم کردار وں سے محبت کا اظہار کرتی دکھائی  دیتی ہے۔

 اداکارہ یمنیٰ زیدی سے ان کے ایک فین نے پیپر آرٹ  کے ذریعے  محبت کا  انوکھا اظہار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

ویڈیو میں مداح کو کاغذ  اور قینچی کے ذریعے اداکارہ کا پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے فین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کی تصویر  بنانے کیلئے 5  بار کوشش کی جس کے بعد وہ اداکارہ کا پورٹریٹ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزید خبریں :