04 مئی ، 2023
کراچی میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔