04 مئی ، 2023
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکا کیس سماعت کے لیےکل ساڑھے 11 بجے مقرر ہوگیا۔
چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔
چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔