دنیا
Time 05 مئی ، 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا— فوٹو: ٹوئٹر بلاول بھٹو زرداری
ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا— فوٹو: ٹوئٹر بلاول بھٹو زرداری

بھارت کے شہر گوا میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف سے ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان بھی باہمی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک روس تعلقات، علاقائی و عالمی اُمور، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے ساحلی شہر گوا میں ہیں۔

مزید خبریں :