Time 05 مئی ، 2023
پاکستان

بلاول کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت، بھارتی وزیر خارجہ نے خیرمقدم کیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں  بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جےشنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو سے مصافحہ معمول کا رسمی عمل تھا۔

گوا میں جیونیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔


مزید خبریں :