Time 10 مارچ ، 2023
پاکستان

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اب پرائیوٹ ادارہ لے گا

سندھ حکومت نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات اور نتائج کا کام آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی/ فائل فوٹو
سندھ حکومت نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات اور نتائج کا کام آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی/ فائل فوٹو 

کراچی: سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور نتائج کا کام پرائیویٹ ادارے کو سونپ دیا گیا۔

سندھ حکومت نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات اور نتائج کا کام آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی جس کے بعد دونوں بورڈز کے امتحانات اور نتائج کا کام بورڈز کی بجائے پرائیوٹ ادارہ کرے گا۔

محکمہ بورڈز اور جامعات کی جانب سے سندھ کے تمام میٹرک اورانٹربورڈزکو خط ارسال کردیے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ اس سسٹم کا مقصد شفافیت اور انصاف ہے اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بطورکنٹرولنگ اتھارٹی سسٹم کی منظوری دی جس کے بعد تمام چیئرمین بورڈز کو امتحانی نظام آؤٹ سورس کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :