نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ون ڈے ، محمد نواز ٹیم کو دستیاب نہیں

محمد نواز تیسرے ون ڈے انگلی پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے تھے/فوٹوفائل
محمد نواز تیسرے ون ڈے انگلی پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے تھے/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز  نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے کیلئے  ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  محمد نواز انجری کی وجہ سے چوتھے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں  ہیں۔

خیال رہے کہ محمد نواز تیسرے ون ڈے کے دوران  انگلی پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد  محمد نواز کو ایکسرے کیلئے لے جایا گیا  تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ محمد نواز کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں3  صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :