25 دسمبر ، 2012
تیونس…تیونس میں مہنگائی،بد امنی اور افراطِ زر کے خلاف ہونے والے فسادات کے باعث ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے معزول صدرزین العابدین بن علی کی ہزاروں پُرتعیش اشیاء نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں۔خطرات سے دوچار تیونس کی معیشت کو سہار ادینے کے لیے تیونس کی حالیہ حکومت نے بن علی کی ملکیت میں رہنے والی لگژری اسپورٹس گاڑیوں،جیولری اور مہنگی گھڑیوں سمیت کئی نادر و نایاب آرٹ کے شاہکارنیلامی کے لیے پیش کیے ہیں۔حکومتی ذرائع کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ یہ تمام اشیاء کم و بیش10ملین یوروز تک میں باآسانی نیلام ہوجائیں گی۔