کھیل

بابر اعظم نے سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر اعظم اپنی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور سترہویں سینچری بھی سب سے کم اننگز میں اسکور کر چکے ہیں۔— فوٹو: فائل
بابر اعظم اپنی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور سترہویں سینچری بھی سب سے کم اننگز میں اسکور کر چکے ہیں۔— فوٹو: فائل

نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے  سب سے کم اننگز میں 18 سنچریوں کا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کپتان ستانوے ویں اننگز میں اٹھارویں سنچری اسکور کرنے کے بعد سو سے کم اننگز میں 18 سنچری کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل ہاشم آملہ نے یہ کارنامہ 102، ڈیوڈ وارنر نے 115 جبکہ کوہلی نے 119 اننگز میں انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اپنی تیرہویں، چودھویں، پندرہویں، سولہویں اور سترہویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں اسکور کر چکے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں 100سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے بیٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا تھا اور وہ 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کرکٹر بھی بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :