دنیا
Time 06 مئی ، 2023

شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

حادثے سے قبل انہوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں جب کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا: پڑوسی/ فوٹو اے ایف پی
حادثے سے قبل انہوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں جب کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا: پڑوسی/ فوٹو اے ایف پی

کویت میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں مقیم ایک بھارتی شخص کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مبینہ خودکشی کرنے والے شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد رہائشی بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ گھر میں خودکشی کرنے والے شخص کی بیوی خون میں لت پت پڑی ہے اور اس کے ساتھ واردات قتل میں استعمال ہونے والا چاقو بھی موجود ہے۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں کا بتانا ہے کہ حادثے سے قبل انہوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں، دونوں کے درمیان اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

مزید خبریں :