تنہائی دن میں 15 سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کورونا وبا نے  آتے ہی لوگوں کا  میل جول ختم کردیا تھا جس کے باعث بہت سے لوگ تنہائی میں چلے گئے تھے جس پر ماہرین نے اس کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی ہے۔

 امریکی ماہرین کی جانب سے تنہائی کو ایک دن میں 15 سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر سرجن جنرل وویک مورتی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے دور میں تنہائی کے گہرے احساس نے لاکھوں امریکیوں کو متاثر کیا۔

ماہرین کے مطابق  امریکا میں تقریباً 50 فیصد لوگوں کو تنہائی کے متاثرین سمجھا جاتا ہے، اس لیے امریکی صحت کے حکام سماجی تنہائی کا منشیات کے استعمال یا موٹاپے کی طرح سنجیدگی سے علاج کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تنہائی سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک ہونےکے علاوہ قبل ازوقت موت کی وجہ بھی بنتی ہے۔

مزید خبریں :