پاکستان
25 دسمبر ، 2012

سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں، کراچی کے ڈی آئی جیز تبدیل

سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں، کراچی کے ڈی آئی جیز تبدیل

کراچی … سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، عام تعطیل کے باوجود نوٹیفکیشن آج ہی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ نمائندہ جیو نیوز طلحہ ہاشمی کے مطابق سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جس کے مطابق شاہد حیات کو ڈی آئی جی ساوٴتھ جبکہ آصف اعجاز شیخ کو ڈی آئی جی ویسٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ کافی عرصے سے تقرری کے منتظر علیم جعفری کو ڈی آئی جی ایسٹ مقرر کیا گیا ہے جس کی انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے جبکہ جاوید اوڈھو کو ڈی آئی جی کھارا در تعینات کردیا گیا ہے۔ 25 دسمبر کی عام تعطیل کے باوجود سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں اور امکان ہے کہ اس کا نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر مزید تبادلے اور تقرریاں ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :