Time 08 مئی ، 2023
پاکستان

سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ 44 ڈگری تک جانیکا امکان

اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا نے کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی تین دن درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی اور  اپریل میں سب سےزیادہ بارش دیر میں 191 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

اپریل میں دن اور رات کادرجہ حرارت معمول کے اوسط درجےسے 0.26 ڈگری کم رہا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے۔

کئی بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سےمقامی افراد اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ غذر کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :