Time 08 مئی ، 2023
پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجربل سے متعلق پارلیمانی ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل سے متعلق ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا۔

 سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت میں تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے اٹارنی جنرل سے پارلیمنٹ کی کارروائی اور قائمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل سے متعلق ریکارڈ تاحال فراہم نہیں کیا گیا، وفاق آج کیس میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنانےکی استدعا بھی کرےگا۔

مزید خبریں :