08 مئی ، 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان کی رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے حمایت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہےکہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان سےمکمل اتفاق کرتے ہیں، الزامات کے حل کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکی کوشش کی، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہو گا۔