ڈرامہ ’ تیرے بن‘ میں کس نے یمنیٰ زیدی کے کردار کی پیشکش کی؟

انسٹاگرام پر عمر عالم نے اپنی اور اداکار وہاج علی کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی/ فائل فوٹو
انسٹاگرام پر عمر عالم نے اپنی اور اداکار وہاج علی کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی/ فائل فوٹو 

آئے روز مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ بنانے والے جیو کے مقبول ترین ڈرامے ’ تیرے بن ‘ میں’ میرب ‘ کے کردار کو نبھانے کیلئے اداکار عمر عالم نے معصومانہ خواہش کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کردیں۔

انسٹاگرام پر عمر عالم نے اپنی اور اداکار وہاج علی کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ڈرامہ تیرے بن کے مرتسم ( اداکار وہاج علی ) نے اپنے مخصوص انداز میں  عمر عالم کا ہاتھ سختی سے پکڑا اور انہیں گھسیٹ کر لے گئے۔

عمر عالم نے سر پر دوپٹہ لے کر خودکو میرب کی طرح پیش کیا جب کہ اس دوران عمر عالم نے خود کو میرب ظاہر کرتے ہوئے اپنا غصہ دوپٹے پر نکالا۔

 اداکار عمر عالم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ   ڈرامہ تیرے بن میں  میرب کے کردار کو نبھانے کیلئے راضی ہوں ، وہاج علی بھی تقریباً اس کیلئے تیار ہیں۔

مزید خبریں :