Geo News
Geo News

پاکستان
25 دسمبر ، 2012

کراچی ٹرانسپورٹ اتحا د کا کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا فیصلہ

کراچی…کراچی ٹرانسپورٹ اتحا د نے کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحا د کے صدر ارشاد حسین بخاری کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث بسیں چلانا ممکن نہیں اس لئے بدھ کو پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پر تشدد واقعات میں تین بسیں جلا دی گئیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :