کاروبار
22 فروری ، 2012

جولائی سے جنوری کے دوران مالی خسارہ 3.1 فیصد رہا،وزارت خزانہ

جولائی سے جنوری کے دوران مالی خسارہ 3.1 فیصد رہا،وزارت خزانہ

اسلام آباد…روا ں مالی سال جولائی سے جنوری 2012 کے دوران مالی خسارہ 3.1 فی صد یعنی 651 ارب روپے رہا ۔گزشتہ روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال پہلے سات ماہ کے دوران مالی خسارہ 3.1 فی صد رہا جو گزشتہ مالی سال 3.4 فی صد تھا۔ وفاقی حکومت نے اخراجات میں 5 فی صد کمی کی ہے اور جولائی سے جنوری تک 58 فی صد کی بجائے 53 فی صد بجٹ خرچ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مہنگائی کی شرح 10.7 فی صد ہے جو گزشتہ سال 14.3 فی صد تھی جبکہ کھانے پینے کی چیزیں 11.5 فی صد مہنگی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ برآمدات 7.2 فی صد اورترسیلات زر 21 فی صد بڑھیں جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر 16.8 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ مشیر خزانہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت اخراجات پر کنٹرول رکھے گی تاہم ترقیاتی بجٹ کے لیے فنڈز جاری کیے جاتے رہیں گے۔

مزید خبریں :