Time 11 مئی ، 2023
کاروبار

’پاکستان سے قرض پر بات چیت جاری ہے، پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں‘

پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے/ فائل فوٹو
 پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے/ فائل فوٹو

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  پاکستان کو قرض  دینے کے معاملے پر عالمی ادارے   بلوم برگ  نے آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ کیا جس دوران  آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا۔

آئی ایم ایف ترجمان نے بلومبرگ کو واضح کہ پاکستان کےساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جب کہ  پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :