11 مئی ، 2023
لاہور : ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما مفرو ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے لاہور میں کی جانے والی توڑپھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کے خلاف 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ان مقدمات میں حماد اظہر، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور اسلم اقبال شامل ہیں جو مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمات میں نامزد ان افراد کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کی 6 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔