کاروبار
22 فروری ، 2012

کراچی اسٹاک میں تیزی، انڈیکس 12ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر

کراچی اسٹاک میں تیزی، انڈیکس 12ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر

کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور انڈیکس 12ہزار 600 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار بینکنگ اور انرجی اسٹاکس میں سرگر م نظر آئے۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 59پوائنٹس اضافے سے 12 ہزار 603پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 27کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام بینک الفلاح کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت43 پیسے اضافے سے13روپے82 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 15پوائنٹس اضافے سے 11 ہزار 704 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :