Geo News
Geo News

پاکستان
26 دسمبر ، 2012

مولانااورنگزیب فاروقی پر حملہ، آج سندھ بھر میں یوم سوگ کااعلان

مولانااورنگزیب فاروقی پر حملہ، آج سندھ بھر میں یوم سوگ کااعلان

کراچی…اہلسنت والجماعت نے مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج سندھ بھر میں سوگ منانے اور کراچی میں پر امن ہڑ تال کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی زخمی جبکہ چار پولیس اہلکار،ان کا محافظ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے ۔مولانا اورنگزیب پر قاتلانہ حملے کے خلاف اہلسنت والجماعت کی جانب سے آج سندھ بھر میں سوگ منانے اور کراچی میں پر امن ہڑ تال کا اعلان کیا ہے ۔سربراہ اہل سنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپیل کی ہے کہ کارکن پرامن رہیں اور انتظامیہ سے قیام امن کے لیے مکمل تعاون کریں۔

مزید خبریں :