Time 12 مئی ، 2023
کاروبار

انٹرنیٹ کی بندش: ٹیلی کام سیکٹر کو تین دن میں اربوں کا نقصان

تین دن کی بندش سے حکومت کو تقریباً 86 کروڑ کے ٹیکس ریونیو کا نقصان پہنچا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
تین دن کی بندش سے حکومت کو تقریباً 86 کروڑ کے ٹیکس ریونیو کا نقصان پہنچا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

تین دن میں ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے ٹیلی کام سیکٹر کو 2 ارب 46کروڑ کا نقصان پہنچا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت کو موبائل براڈ بینڈ سروس سے روز ساڑھے 28کروڑ ٹیکس ریونیو ملتا ہے اور تین دن کی بندش سے حکومت کو تقریباً 86 کروڑ کے ٹیکس ریونیو کا نقصان پہنچا ہے۔

آل پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق  آئی ٹی سیکٹر کا ایک دن کا کاروبار 12 ملین ڈالر ہے اور تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔


مزید خبریں :