Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2023
پاکستان

’آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی‘، کابینہ کی چیف جسٹس کے عمران کیلئے ریمارکس کی مذمت

عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پربیٹھے شخص کا یہ کہناعدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے: کابینہ اجلاس اعلامیہ— فوٹو:فائل
عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پربیٹھے شخص کا یہ کہناعدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے: کابینہ اجلاس اعلامیہ— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عمران خان کیلئے ’آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی‘ سمیت دیگرکلمات کی شدید مذمت کی گئی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘

اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عمران خان کیلئے ’آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی‘ سمیت دیگرکلمات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پربیٹھے شخص کا یہ کہناعدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام، مہذب دنیا اور عدالتی فورمزکی تاریخ گواہ ہے یہ طرزعمل منصف کا نہیں ہوسکتا۔