Time 13 مئی ، 2023
پاکستان

پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کیلئے مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

مریم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شریک ہوگی: مریم اورنگزیب— فوٹو:فائل
مریم کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شریک ہوگی: مریم اورنگزیب— فوٹو:فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مریم نوازپیرکوپی ڈی ایم کے دھرنے میں ن لیگ  کی نمائندگی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورپارٹی صدرشہبازشریف کی ہدایت پرمریم نواز شرکت کریں گی اور ان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کل سے جلسے اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر و ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر کل سے جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیرمعینہ مدت کیلئے ہوگا یا نہیں فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ ریاست کی بقا کیلئے زبان کھولنا پڑے گی، دو دن میں جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں اس کا آغازاس وقت ہوا تھا جب بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اب کچے کا ڈاکوبھی دو، دو سو تخریب کارلاکر اپنی بات منوالیا کرے گا۔

مزید خبریں :