Time 13 مئی ، 2023
پاکستان

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل حکام کی کسٹڈی میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل حکام کی کسٹڈی میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر  یاسمین راشد کو جیل حکام کی کسٹڈی میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر  یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو تاحال رہائی نہیں مل سکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کا بلڈ پریشرہائی ہونے پر طبعیت ناساز ہوئی، یاسمین راشد کی ای سی جی کی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے بلڈ ٹیسٹ کیلئے سمپلز لیے جائیں گے۔

دوسری جانب تھانہ سرور روڈ کی توڑ پھوڑ کے معاملے پر  یاسمین راشدکی گرفتاری کیلئے پولیس سروسزاسپتال پہنچ گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو ڈسچارج  یا ایڈمٹ کرنےکا فیصلہ تاحال نہیں کیاجاسکا۔

مزید خبریں :