پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا گیا

طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹریاسمین راشد کواسپتال میں ہی رکھاجائے گا: پولیس— فوٹو:فائل
طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹریاسمین راشد کواسپتال میں ہی رکھاجائے گا: پولیس— فوٹو:فائل

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے گرفتار کیاگیا اور وہ پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں یاسمین راشدنامزدہیں، تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسزاسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹریاسمین راشد کو گرفتار کرنے کیلئے اسپتال پہنچی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹریاسمین راشد کواسپتال میں ہی رکھاجائے گا۔