Time 14 مئی ، 2023
صحت و سائنس

کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت، محکمہ صحت کا الرٹ جاری

اٹھائیس سال کے محمد عادل کو 30اپریل کو بخارہوا تھا جس کے بعد ان کی کانگو وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی/فوٹوفائل
اٹھائیس سال کے محمد عادل کو 30اپریل کو بخارہوا تھا جس کے بعد ان کی کانگو وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی/فوٹوفائل  

کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی  ہلاکت کے بعد محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ 28 سال کے محمد عادل کو 30اپریل کو بخار ہوا تھا، جس کے بعد4 مئی کو انہیں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کےنمونے تصدیق کے لیے آغا خان لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کے بعد ان میں کانگو  وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

 ذرائع کا بتانا ہےکہ مریض میں کانگو کی رپورٹ مثبت آئی  تھی جس کے بعد محمد عادل کا  انتقال 5 مئی کو ہوا تھا۔

مزید خبریں :