Time 15 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

رہائشی پلاٹ پرکمرشل،فلیٹس یونٹس کی تعمیر اور فروخت غیرقانونی ہے، ٹھیکیداروں، بروکروں اور خریدار کے درمیان لین دین کرنا غیرقانونی ہے: ڈی جی ایس بی سی اے/فوٹوفائل
 رہائشی پلاٹ پرکمرشل،فلیٹس یونٹس کی تعمیر اور فروخت غیرقانونی ہے، ٹھیکیداروں، بروکروں اور خریدار کے درمیان لین دین کرنا غیرقانونی ہے: ڈی جی ایس بی سی اے/فوٹوفائل

 کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں  غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ  کے مطابق کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بغیربلڈنگ پلان منظوری کےرہائشی پلاٹوں پر تعمیرات کے خلاف  کارروائی ہوگی۔

ڈی جی ایس بی سی اے  نے کثیر منزلہ عمارتوں میں پورشن اور اضافی منزلیں بنانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

یاسین شر بلوچ کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پرکمرشل، فلیٹس یونٹس کی تعمیر  اور فروخت غیرقانونی ہے، ٹھیکیداروں، بروکروں اور  خریدار کے درمیان لین دین کرنا غیرقانونی ہے۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ  کا مزید کہنا ہےکہ غیرقانونی سب لیز کے اجرا میں ملوث عناصروں کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

مزید خبریں :