Time 16 مئی ، 2023
کھیل

پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں، مکی آرتھر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے۔

 جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کافی پُر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی لیکن ون ڈےسیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کھیل سے متعلق حکمت عملی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کر رہا ہے، ورلڈکپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں، بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ سے متعلق میرے پاس کئی منصوبے ہیں، نجم سیٹھی اور میرے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،اگر نجم سیٹھی نہ ہوتے تو میں ٹیم ڈائریکٹر بھی نہ ہوتا۔

مزید خبریں :