Time 16 مئی ، 2023
کھیل

پاکستان کو ورلڈکپ میں ضرور شرکت کرنی چاہیے : وہاب ریاض

پاکستان نے جو فارمولا دیا ہے وہ اچھا ہے کم از کم پاکستان میں میچز ہونے چاہییں :مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض/فوتوفائل
 پاکستان نے جو فارمولا دیا ہے وہ اچھا ہے کم از کم پاکستان میں میچز ہونے چاہییں :مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض/فوتوفائل  

لاہور : مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض  کا کہنا ہے کہ  ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ ورلڈکپ سے دستبردار ہوں  ورلڈکپ میں ضرور شرکت  کرنی چاہیے۔

 لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ  بھارت کے ساتھ سیاسی معاملات چلتے رہے ہیں ، بھارت کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے سب بڑی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بھی  ورلڈکپ سے دستبردار ہو ، ورلڈکپ میں ضرور شرکت کرنی  چاہیے۔

مشیر کھیل پنجاب  نے   ایشیا کپ تناز ع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے جو فارمولا دیا ہے وہ اچھا ہے کم از کم پاکستان میں میچز ہونے چاہییں۔

دوران پریس کانفرنس وہاب ریاض نے بتایا کہ  ہم 300 ایتھلیٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا رہے ہیں  جس میں  انہیں ہر طرح کی سہولیات ملیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے لیے اچھا کام کیا ہے ، بجٹ میں اچھی رقم ایتھلیٹس کے لیے مختص کی جا رہی ہے ، رمضان میں خاص طور مختلف گیمز کرائی گئیں،  ہاکی کی بحالی پر خاص توجہ دی گئی۔

وہاب ریاض کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہاکی کے20 بہترین کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھا، جن کے پاس جاب نہیں ہے ان 20 کھلاڑی ماہانہ معاوضہ دیا جایے گا،  کھلاڑیوں میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں، آغاز میں کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ سے20 ہزار روپے ماہانہ ملے گا، چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے اخراجات ادا کریں گے،کھلاڑیوں کا میڈیکل فری کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں  ابھی ہم نے آغاز کیا ہے  جبکہ ماہانہ اعزازیہ میں مستقبل میں اضافہ کیا جائے گا۔

وہاب ریاض  نے مزید کہا کہ  میں اب بھی کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں ، ابھی میں سری لنکا لیگ میں بھی حصہ لوں گا۔

مزید خبریں :