Time 17 مئی ، 2023
پاکستان

جناح ہاؤس حملے پر دکھ ہوا، ایسی حرکتوں پر پابندی لگنی چاہیے: جہانگیر ترین

عمران خان کے ساتھ میرا کنکشن ٹوٹ چکا ہے اور میری عمران خان سے دوستی دو سال پہلے ختم ہوچکی: سابق رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
عمران خان کے ساتھ میرا کنکشن ٹوٹ چکا ہے اور میری عمران خان سے دوستی دو سال پہلے ختم ہوچکی: سابق رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہےکہ جناح ہاؤس پر حملے کا دکھ ہوا اس طرح کی حرکتوں پر پابندی لگنی چاہیے۔

ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ اس لیے تھے کہ نیا پاکستان بنائیں گے، تحریک انصاف کو اپنی زندگی کے 10 سال دیے لیکن اب عمران خان کے ساتھ میرا کنکشن ٹوٹ چکا ہے اور میری عمران خان سے دوستی دو سال پہلے ختم ہوچکی۔

انہوں نے کہاکہ جناح ہاؤس پر حملے کا بہت افسوس اور دکھ ہوا  اس طرح کی حرکتوں پرپابندی ہونی چاہیے، ملک میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ پر افسوس ہے، جناح ہاؤس کے ساتھ یہ کیا گیا، یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بھٹو، بےنظیر اور نواز شریف کو سزائیں ملیں لیکن ایسا کسی نے نہیں کیا، جن لوگوں نے یہ اقدامات کیے ہیں ان کوکیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

مزید خبریں :