پاکستان
26 دسمبر ، 2012

پروفیسر غفور احمد طویل علالت کے بعد85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

 پروفیسر غفور احمد طویل علالت کے بعد85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور سابق رکن پارلیمنٹ پروفیسر غفور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے پروفیسر غفور احمد 26 جون1927ء کو بھارت کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے۔ 1948ء میں لکھنوٴ یونیورسٹی سے کامرس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے تجارتی اداروں میں کام کرنے کے علاوہ متعدد تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا فریضہ بھی انجام دیا۔ پروفیسرغفوراحمد1950 ء میں23 برس کی عمر میں جماعت اسلامی کے رکن بنے۔ آپ کئی برس تک کراچی جماعت کے امیر رہے اور مدت دراز سے مرکزی نائب امیر جماعت کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پروفیسر غفور1970 ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1977ء میں وہ دوبارہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور جماعت اسلامی کی پارلیمانی پارٹی کے قائد بھی بنائے گئے۔ آپ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان قومی اتحاد کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ آپ کے سیاسی کیرئیر کا نقطہ عروج 1977 میں قومی اتحاد کی اس تین رکنی مذاکرتی ٹیم میں شامل ہونا کہلایا جاتا ہے، جس نے ذوالفقارعلی بھٹو سے مارشل لا کے نفاذ سے پہلے فیصلہ کن مذاکرات کیے۔ پروفیسر غفوراحمد پانچ کتابوں کے مصنف تھے جوپاکستانی سیاست سے متعلق ہیں۔

مزید خبریں :