18 مئی ، 2023
سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا پر سے جنسی زیادتی کے چار الزامات میں سے تین واپس لے لیے گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت میں دانشکا گونا تھیلاکا کے ریپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پبلک پراسیکیوٹر نے تین الزامات واپس لے لیے ہیں۔
کیس کی سماعت 13 جولائی کو ہو گی، کرکٹر ان دنوں ضمانت پر رہا ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ریپ کے چار الزامات کے تحت کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ کرکٹر نے خاتون کی جان کو خطرے میں ڈالا تھا۔
دانشکا گونا تھیلاکا کے وکیل نے کیس کی سماعت میں تاخیر پر بھی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔