پاکستان

کراچی: چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

فورپازٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کی نگرانی میں ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا/ فائل فوٹو
فورپازٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کی نگرانی میں ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا/ فائل فوٹو 

کراچی کے چڑیا گھر میں انتقال کرنے والی ہتھنی نور جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہتھنی نور جہاں کی موت بلڈ پیراسائیٹ بیماری سےہوئی ہےجو خاص قسم کی مکھی کےکاٹنے سے ہوتی ہے جب کہ نورجہاں ہیموٹوما اور دیگر امراض کا بھی شکار تھی۔

ذرائع کے مطابق فورپازٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عامر خلیل کی نگرانی میں ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور ہتھنی کےاعضاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئےلاہور لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

مزید خبریں :