Time 18 مئی ، 2023
پاکستان

9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی فہرست تیار

خواتین کی فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع کی مددسے تیارکی گئی ہے اور نگران حکومت سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری شروع کی جائےگی/ فوٹو سوشل میڈیا
خواتین کی فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع کی مددسے تیارکی گئی ہے اور نگران حکومت سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری شروع کی جائےگی/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر باہر موجود خواتین کی فہرست تیار کرلی گئی اور ان کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 9 مئی کوجناح ہاؤس لاہورکے اندر اورباہرموجودخواتین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں پولیس نے 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار کی ہے، خواتین کی فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع کی مددسے تیارکی گئی ہے اور  نگران حکومت سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری شروع کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں شرپسندوں سے متعلق اسٹریٹجی بھی چند افسران تک محدود رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سےآج رات اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں ایک سیاسی جماعت سے متعلق اہم شواہد پیش کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :